44

حلیمہ سلطان کے نام خط

حلیمہ سلطان جی آپ برصغیر کے کڑوروں مسلمانوں کی دلوں کی دھڑکن ہیں ۔ہم جیسے مسلما نوں کو اسلامی ثقافت سے روشناس کر ا کے آپ خود ترکی کے ساحلوں پہ مغربی لباس پہن کر زندگی گزر رہی ہیں ۔
بقول شاعر
سانواں نہر والے پل تے بلا کے ،خرے مائی کتھے رہ گیا مطلب ہماری اصلاح کر کے آپ خود … کیری رہ پے گی ہو

یہ نہیں ہو گا ۔حلیمہ سلطان جی ہم پاکستانی جس سے محبت کرتے ہیں دل وجان سے کرتے ہی اور آپ تو ہمارے ارتغرل بھائی کا پہلا پیار ہو ۔اگر آج ترکی اور پاکستان درمیان کوئی برادرانہ تعلقات ہیں تو آپ کی وجہ سے ہیں آپ نہ ہوتی تو عثمان نہ ہوتااور عثمان نہ ہوتا تو سلطنت عثمانیہ نہ ہوتی۔ اور سلطنت عثمانیہ نہ ہوتی تو ترکی نہ ہوتا
آپ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی فیڈ بیک بند کر اچھا نہیں کیا۔ آپ ایسے کام ہی کیوں کرتیں ہیں کہ لوگ تنقید کریں۔ خاض طور ہم جیسے چاہنے والے آپ پہ تنقید اس لیے کر رہے ہیں کہ آپ کی تقلید کی وجہ سے ہماری عورتوں نے وہ خوبصوت لباس پہنا شروع کر دیئے جس سے حلیمہ سلطان جیسی نظر آیئں ۔ ہم نے غزالی آنکھوں کے خواب دیکھنے شروع کر دئیے اور آپ خود ہی اس خوبصورت کاوش کو بھو ل گئی ہیں۔ کل اگر آپ کی دیکھا دیکھی یہ ستم ظریفی ہمارے ماحول میں ہونے لگ پڑی تو ہماری ارتغرل بننے کی خواہش دھری کی دھری رہ جائے گی۔اور ہمارے خواب بکھر جائیں گے۔
اے ارتغرل کی غزالی آنکھوں والی حلیمہ سلطان
ہم آپ کی خبر اس وقت تک لیتے رہیں جب تک آپ راہ راست پہ نہیں آ جاتیں -یا ہمار ے اکاؤنٹ میں پیسے نہیں مک جاتے. اگر آپ باز نہ آئی تو ہم آپ کی شکایت متحرم طیب اردگان اور جناب عمران خان صاحب سے کریں گے۔جن کی بدولت ہم آپ سے روشناس ہوئے ہیں ۔ اگر ہمیں کرنا پڑا تو آپ کا اکاؤنٹ رپوٹ کریں گے یا پھر آپ کے خلاف آن لائن پٹیشن لے کر آئیں گے مگر آپ کو ایسے جسم کی نمائش نہیں کرنے دیں گے۔

اور اگر آپ کو کوئی زہنی مسلہ ہے یا بیماری ہے تو بلا جھجک بتائیں ہم اس کا علاج بھی کروا سکتے ہیں اگر ہم کرونا کا علاج کر سکتے ہیں تو آپ کا بھی کر سکتے ہیں

پہلی قسط کے بعد جب آپ نہا دھو کر آئیں اور وہ خوبصورت روایتی کائی لباس زیب تن کیا تو ارتغرل کے ساتھ ساتھ ہزاروں دلوں کی دھڑکن بن گئیں ۔ بےشک سلیمان شاہ اور ارتغرل پہ یہ راز بعد میں افشاں ہوا لیکن ہمیں اس وقت یقین تھا آپ شہزادی ہیں۔ہم دوستوں نے تو اپنی حایمہ خاتونوں مراد اپنی امیوں کو کہہ دیا ہے کہ لڑکی حلیمہ سلطان جیسی ہی لایئں گے ورنہ قبیلہ بدر ہو جانا پسند کریں گے۔

حلیمہ جی آپ کی وجہ سے اور ارتغرل بھائی کی وجہ ہم سب شکار پہ جانا شروع ہو گیے ہیں۔وسیے شکار کی عادت تو ہم جیسے کو بچپن سے ہے . جنگل پاکستان میں کم ہیں اس لئے گلیوں اور چوکوں پہ بیٹھ کر شکار کھیلتے کہ شاہد کسی حلیمہ کا نصیب بدل جاۓ کھبی کھبی کرایے پہ گھوڑے کی سواری بھی کر لیتے ہیں میں نے تو خاض طور پہ قسطوں پہ بڑا TV خریدا۔ ابھی قسطیں پوری نہیں ہوئی اور آپ نے انسٹا گرام پہ چاند چڑھانا شروع کر دیا ہے۔ میرے لبرل دوست مجھے طعنے دے رہے ہیں ۔ آپ کی وجہ سے ابا کی موٹر سائیکل بیچ کر نیا موبائل خریدا ، انسٹا گرام پہ اکونٹ کھولا اور آپ کو فالو کرنا شروع کیا۔ آپ کی وجہ سے میں نے کچھ دنوں سے بتی میں تیل ڈال کر ٹینٹ میں سونا شروع کر دیا ہے ۔ مچھر لڑے لیکن اف تک نہیں کی اور آپ ہیں کہ مغرب کی تہذیب اپنا رہیں ہیں۔ اب اگر آپ کو ارتغرل بھائی منع نہیں کر رہے تو ہم پاکستانی اپنا فرض ادا کریں گے اور کرتے رہیں گے چاہے فیڈ بیک بند کریں یا ہمیں بلاک کریں۔
اور اگر آپ یہ سب کچھ پیسوں کی وجہ کر رہی ہیں تو ہمیں حکم کریں گے ۔ وسیے بھی جاوید آفریدی بھائی کوشش فرما رہے ہیں اور اللہ ان کی کوشش قبول فرمائیں

آپ کے بہت بڑے فینز

یہ ایک طنزیہ مضمون جس کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں