• آپ کے خطوط
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • کالم نگاراور شعراء کی فہرست
  • ہدایتی ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
بدھ, 21 اپریل , 2021
3 °c
Stockholm
8 ° بدھ
6 ° جمعرات
8 ° جمعہ
7 ° ہفتہ
  • Login
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
ZAQ Accounting
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
No Result
View All Result

جوڑوں کے درد کم کرنے والے انوکھے ’نینواسفنج‘

ایکسپریس اردو by ایکسپریس اردو
4 ستمبر, 2018
0 0
0
3
SHARES
56
VIEWS
فیس بٗک پر شیئر کیجئےٹویٹر پر شیئر کیجئےواٹس ایپ پر شیئر کریں
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا نے گٹھیا کے درد ختم کرنے والے انقلابی نینواسفنج تیار کیے ہیں۔ فوٹو: فائل

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا نے گٹھیا کے درد ختم کرنے والے انقلابی نینواسفنج تیار کیے ہیں۔ فوٹو: فائل

سان ڈیاگو: گٹھیا کا مرض جوڑوں کے درد کی شدید ترین کیفیت ہے جس میں بدن کا جوڑ جوڑ شدید تکلیف کا شکار ہوتا ہے۔ اس کے ایک ممکنہ علاج کے طور پر امریکی ماہرین نے انتہائی چھوٹے یعنی خردبینی جسامت والے ’’نینو اسنفج‘‘ تیار کیے ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو(یوسی ایس ڈی) کے سائنسداں لیانگ فینگ زینگ اور ان کے رفقائے تحقیق نے خاص نینو اسفنج بنائے ہیں جو خون کے سفید خلیات میں 40 سے 70 فیصد عام پائے جانے والے ذرات نیوٹروفِلس پر مشتمل ہیں۔ یہ ذرات جسمانی امنیاتی نظام کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔

جیسے ہی کوئی جرثومہ امنیاتی نظام پر حملہ کرتا ہے نیوٹروفِلس سب سے پہلے اسے محسوس کرتے ہیں لیکن یہی نیوٹروفِلس گٹھیا جیسی آٹوامیون بیماری کی وجہ بھی بنتے ہیں۔

لیانگ فینگ نے بتایا کہ جسم کے اندر بہت سے سالمات جوڑوں کے درد جگاتے ہیں جنہیں روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اب نینوانجینئرنگ کے ذریعے اس مرض کو بڑھاوا دینے والے کئی اہم مالیکیولز کو روکنا ممکن ہے جس سے اس عام مرض کا خاص علاج ممکن ہے۔

نینواسفنج حقیقت میں چھوٹے چھوٹے خردبینی ذرات ہیں جنہیں ازخود گھل کر ختم ہوجانے والے (بایوڈی گریڈیبل) پولیمرزسےبنایا گیا ہے اور ان پر نیوٹروفِلس کی جھلی لگائی گئی ہے جنہیں ہم نیوٹروفِلس کا دھوکہ کہہ سکتے ہیں۔

گٹھیا کی صورت میں جسم سوزش پیدا کرنے والا پروٹین سائٹوکائنزخارج کرتا ہے۔ اس کے خارج ہوتے ہی نیوٹروفِلس کو جوڑوں میں گھسنے کا سگنل ملتا ہے۔ یہاں سائٹوکائنز نیوٹروفِلس کی سطح سے جڑ جاتےہیں اور وہاں سے مزید سائٹوکائنز خارج ہونے لگتے ہیں۔ اب ان سائٹوکائنز سے جوڑوں میں مزید نیوٹروفِلس جڑتے رہتے ہیں۔ یوں یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے اور مرض کی شدت بڑھتی جاتی ہے۔

اس مسلسل چکر کو روکنے کے لیے نینواسفنج پہلے ہی مرحلے پر سائٹوکائنس کو روک دیتے ہیں اور انہیں نیوٹروفِلس کو دعوت دینے کے سگنل بھی نہیں بھیجنے دیتے۔ اس طرح گھٹیا کی وجہ بننے والا پروٹین نہیں بڑھ پاتا۔ اس طرح یہ گٹھیا کے مرض کا ایک انوکھا اور قدرے مختلف طریقہ ثابت ہوسکتا ہے۔

پہلے اس پورے طریقے کو تجربہ گاہوں میں ہی آزمایا گیا جس کے بعد چوہوں کی باری آئی۔ شدید گٹھیا کے شکار چوہوں میں یہ نینواسفنج شامل کیے گئے تو اس سے سگنل اور سائٹوکائنز بڑھنے کا عمل تھم گیا۔

تاہم اس کامیابی کے باوجود بھی نینواسفنج کی انسانی آزمائش میں ابھی وقت لگ سکتا ہے۔

Share3TweetShareSend
Previous Post

جلد مرنے کا آسان طریقہ؛ رات کو دیر تک جاگتے رہیے

Next Post

ستة علامات أن أنت والدراجة الخاصة بك قد نفد من الطريق

ایکسپریس اردو

ایکسپریس اردو

Next Post

ستة علامات أن أنت والدراجة الخاصة بك قد نفد من الطريق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

نیوز لیٹر میں شمولیت

تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!

ہمارا فیس بک پیج

اہم شعبے

آج کے کالمز آواز آپ کے خطوط افسانچہ الیکشن 2018 انٹرویو اچھی بات بک ریویو بین الاقوامی تاریخ تازہ ترین تصانیف تصاویر اور مناظر تعلیم تقریبات ثقافت حلقہ اربابِ ذوق خبریں دسترخوان دلچسپ و عجیب سالگرہ سرینگر سفرنامہ سوشل میڈیا سویڈن سیاست شخصیات شوبز صحت فیملی کارنر فیچر کالمز قسط وار سلسلے ملٹی میڈیا موسيقى ویڈیوز ٹیکنالوجی پاکستان پاکستانی ڈرامے پریس ریلیز ڈائری کاروبار کالمز کھیل کہانیاں ہیلتھ بلاگ
  • ہمارے بارے میں
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • آپ کے خطوط
  • اسپیشل ایڈیشن
  • ہم سے رابطہ
  • اخوت: انسانی خدمت کا بڑا ادارہ
  • اردو کمیونٹی فورم

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

No Result
View All Result
  • Login
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

*By registering into our website, you agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.
All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Notice: Undefined index: javascript in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/appender/appender.php on line 237

Add New Playlist

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.