جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ کے صدر تنویر احمد چودھری 23

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ کے صدر تنویر احمد چودھری

سٹاک ہوم (عارف کسانہ ؍نمائدہ خصوصی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ کے صدر تنویر احمد چودھری نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ بھارت کو یہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ وہ طاقت کے زور پر کشمیر کو زیادہ دیر غلام نہیں رکھ سکتا. انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے حکمرانوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ وہ طاقت کے زور پر کشمیر کو زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھ سکتے. تنویر احمد چودھری نے کہا کہ دونوں ممالک کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ کشمیر کو مکمل آزاد اور خودمختار ریاست بنا کر اپنی عوام پر رحم کریں اگر طاقت کے زور پر کشمیر کو زیادہ دیر غلام بنانے کی کوشش کریں گے تو پھر شاید دونوں ملک اپنی آزادی برقرار نہ رکھ سکیں۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ کشمیر کی مکمل آزادی خودمختاری اور خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری و ساری رکھے گا. انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کا فرض بنتا ہے کہ وہ کشمیر میں ظلم و زیادتی کی مذمت کرتے ہوئے اس مسئلے کا کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اس کا حل تلاش کر کے اس مسئلے کو حل کریں. اگر اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش نہ کی گئی تو پھر خطے میں ایک خطرناک جنگ ہو کر رہے گی جو کہ اگلی بار ایٹمی جنگ ہو گئی جو دنیا کا نقشہ تبدیل کر کے رکھ دے گی. تنویر احمد چودھری نے انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں ظلم و زیادتی اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مکمل چھان بین کرنے کے لیے اپنی غیر جانبدار وفود کو کشمیر میں بھیجیں . انہوں نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک کو پابند سلاسل رکھنے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی یہ بھول ہو گی کہ وہ لبریشن فرنٹ کی قیادت کو پابند سلاسل کر کے اس تحریک آزادی کو دبا سکے گا. ہم اپنی آزادی کے دشمنوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں