تھینستا اسلامکا کلچرل فورینگ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ،محفل کا انعقاد 26

جشن عیدمیلاد النبی کا سٹاک ہوم میں خوبصورت انعقاد

تھینستا اسلامسکا کلچرل فورینگ کے زیر اہتمام سٹاکہوم میں عیدمیلادالنبی ﷺ کی عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. محفل میں افضل فاروقی نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے ۔اس محفل کے مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستان سےعرفان احمد تھے۔محفل کا باقاعدہ آغاز حافظ علی قدیر کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا. اس کے بعد معروف عالم دین سید زوالفقار حسین شاہ بخاری نے خطاب کیااور سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالی۔
محمد فاروق، محمد آصف، زوہان، سمیع لاشاری، حاجی محمد اسلم، سارہ لاشاری، مسز عثمان، مسز ریاز اختر، تصدق حسین، محسن سلیمی، مختار احمد، کاشف عزیز بھٹا، عقیل الرحمٰن. جمیل احسن اور افضل فاروقی نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں عقیدت کے گل نچھاور کیے ۔ ڈاکٹر ذیشان عطیب نے سویڈش میں خصوصی خطاب کیا. درود سلام کے بعد محفل کے اختتام پر حاضرین کیلئے لنگر کا بہترین اہتما م بھی کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں