25

جذبہ حب الوطنی

جذبہ حب الوطنی کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے بہتر مستقبل کی خاطر سپریم کورٹ آف پاکستان کی پاکستان کو درپیش پانی کی شدید کمی کے ممکن الوقع مسئلے کے حل کی خاطر بنائے گئے امدادی فنڈ میں اپنے عطیات جمع کرائیے.
اگر آپ اس مقصد کے لیے کم از کم 10 روپے و 100کرونا عطیہ کرتے ہیں تو پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کی جانب سے بلامعاوضہ آپ کی مرضی کی ظاہری تصویر( ڈی پی) بنانے کا اہتمام کیا گیا ہے. برائے مہربانی اس کے حصول کے لیے عطیہ کرنے کے بعد اپنا اسکرین شارٹ ہمیں ارسال کرنا نہ بھولیں.
پاکستان میں رہائش پزیر پاکستانی اپنے عطیات سپریم کورٹ آف پاکستان دیامیر بھاشااور مہمند ڈیم فنڈ میں بذریعہ ایس ایم ایس اپنے موبائل فون سے ارسال کرسکتے ہیں. صارف اپنے فون پر ” ڈیم ” لکھ کر ایس ایم ایس 8000 پر بھیجیں جس کے بعد آپ کے اکاؤنٹ سے 10 روپے کی رقم سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈ میں شامل ہوجائے گی. بعد ازاں آپ کو عطیہ دار کی جانب سے رقم کی وصولی کا ایک پیغام موصول ہوگا کہ ” آپ کا دس روپے سپریم کورٹ آف پاکستان ڈیم فنڈ میں دینے کا شکریہ.”
سویڈن میں رہائش رکھنے والے پاکستانی اپنے عطیات پاکستانی سفارتخانے کے اکاؤنٹ کے ذریعے ارسال کرسکتے ہیں. اکاؤنٹ کی تفصیل یہ ہے: گورنمیٹ آف پاکستان ڈونیشن فنڈ
Account Title of the Account: Govt of Pakistan Donations Fund
SEB A/c No 5277 11 075 54
عطیات میں شامل ہونے والوں سے درخواست ہے کہ اپنی شناخت کے لیے اپنا نام یا رقم کی منتقلی کا حوالہ میسیج میں ضرور شامل کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں