22

تین افراد زخمی، سویڈن میں کرکٹ میچ تنازع کا شکار

سویڈن کے شہر گوتھن برگ کے مشرقی حصے میں سویڈن کی دو کرکٹ ٹیموں کے درمیان اتوار کی رات نو بجے کے قریب تنازع کی اطلاع ملی۔
پولیس کے نمائندے ہانس لیپنز نے ایس۔ وی۔ ٹی کو بتایا کہ “جب ہم وہاں پہنچے تو دو افراد زخمی حالت میں زمین پر پڑے تھے”
اس تنازع میں ١٥ سے ٢٠ افراد شامل تھے جن میں سے ایمپائر سمیت تین افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔
ایک زخمی کے بازو پربلے سے ضرب لگائی گئی جبکہ دوسرے کے چہرے اور ٹانگوں پر ضرب لگائی گئی۔
پولیس نے موقع سے ایسے تین مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا جو موقع سے فرار کی کوشش کر رہے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں