Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
354

تحریک انصاف کی کامیابی کی خوشی میں اسٹاک ہوم میں تقریب

پاکستان میں حالیہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کی خوشی میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا انعقاد تحریک انصاف سویڈن نے کیا جس میں پی ٹی آئی کے اراکین کے علاوہ دیگر لوگ بھی شریک ہوئے۔ اس پر مسرت تقریب میں خواتین بھی شریک تھیں۔ اس موقع پرچوہدری رحمت علی، ڈاکٹر عامر علی، ذکیہ مرزا، بابر علی اور عامر ندیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی ایک طویل جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے جس پر بیرون ملک مقیم پاکستانی بہت خوش ہیں۔اب پاکستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور امید ہے کہ وہاں خوشحالی اور ترقی کا سفر شروع ہوگا۔ انہوں نے عمران خان کو سویڈن کے دورہ کی بھی دعوت دی۔مقررین نے کہا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس کے امیدوار چاروں صوبوں اور وفاق سے منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں کہا کہ پاکستانی عوام نے اپنے ووٹ کا درست حق استعمال کیا ہے اور انتخابات کے شفاف ہونے کی یورپی یونین نے مبصروں نے تصدیق کی ہے جس میں سویڈن کی سفیر بھی شامل ہیں۔ تحریک انصاف سویڈن کے راہنماؤں نے انتخابات میں کامیابی کے بعدعمران خان کے خطاب کو سراہتے ہوئے اسے پاکستانی عوام کے دل کی آواز قرار دیا۔ انہوں نے کہا اب بیرون ملک پاکستان کا وقار بلند ہوگا۔ حافظ قدیر علی نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی کامیابی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا اورشرکاء کی تواضع مزیدار کھانوں سے کی گئی۔ تقریب میں شریک لوگ بہت پرجوش تھے اور ایک دوسرے کو کامیابی پر مبارک باد دے رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

6 تبصرے ”تحریک انصاف کی کامیابی کی خوشی میں اسٹاک ہوم میں تقریب

  1. جہاں تک کامیابی کی جشن منانے کی بات ہے، بہت خوشی ہوئی یہ خبر پڑھ کر لیکن ساتھ ساتھ افسوس بھی ہوا۔ اس تقریب کی دعوت کن لوگوں کو دی گئی کیا سویڈن میں رجسٹر تحریک انصاف کے ممبران کو اس تقریب میں مدعو کیا گیا؟ یا تحریک انصاف سویڈن کی آفیشل ویب سائٹ یا سوشل میڈیا پر اس کی معلومات موجود ہیں؟ اگر ایسا نہیں ہے پی ٹی آئی کے اراکین اور وہ دیگر افراد کون تھے جو اس تقریب میں شریک تھے؟ کیا یہ ایک نجی تقریب تھی؟
    تحریک انصاف سویڈن کے راہنما کون ہیں؟ تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر ان کا کوئی نام و نشان موجود نہیں۔
    اس تبصرہ کا مقصد واضح ہے کہ ہم اس طرح کی نجی تقریب کو ادارے یا پارٹی کی تقریب نہ کہیں تو بہتر ہے۔ اور اگر یہ تقریب پی ٹی آئی سویڈن نے کی تھی تو یہ رجسٹر ممبران کے ساتھ زیادتی ہے۔ پھر ہم کون سی تبدیلی کی بات کر رہے ہیں

  2. ماشاُاللّہ واقعی تبدیلی آچکی ہے تمام ن لیگی ،پی ٹی آئی کی تقریب میں شانہ بشانہ موجود ہیں اچھی بات ہے مگر میرے چند معصومانہ سوال یہ ہے کہ میری معلومات کے مطابق پی ٹی آئی سویڈن اپنے الیکشن کے مراحل سے گزر رہی ہے جس کہ حساب سے وہ کسی بھی اوفیشل تقریب کا انیقاد نہیں کر سکتی ہے۔
    اور دوسری بات وہ تمام ممبر کہاں ہیں جنہوں نے رکنیت کی ادئیگی کی ہے؟

    1. جناب شہاب قادری صاحب، سوالات تو بہت ہیں مگر جواب دینے والے شاید آپ کو نہ مل سکیں۔ آپ اکشے کمار کی فلم دیکھیں اسپیشل 26 کافی کچھ سمجھ آجائے گا۔ بس فرق انتا ہے کہ اس فلم کے مرکزی کردار ہوشیار دکھائیں گئے ہیں۔

    1. جناب گمنام صاحب، سب سے پہلی بات تو یہ کہ اگر آپ اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے تو کوئی بات نہیں آپ کی مرضی ہے، لیکن میرا مشورہ ہے کہ آپ کو کرنا چاہیئے آپ کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہم بہت ادب کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔جہاں تک بات ممبران اور اراکین کی ہے مجھے یقین ہے اس تقریب میں موجود آدھے سے زیادہ لوگ ممبر بھی نہیں ہیں۔

  3. جی تقریبا 80 % نئے چہرے ہیں بشمول کاتب جو کے میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔لیکن سب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔کاتب چنکے ٘پاکستان تحریک انصاف سویڈن کے ماضی سے لاعلم ہیں ۔ اسی لیے اس تحریر میں غلطیاں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں