139

بچوں کے لئے عارف کسانہ کی کتاب اب فرانسیسی زبان میں بھی شائع ہوگئی ہے۔

دین اسلام کے بارے بچے اکثر سولات کرتے ہیں اور بعض اوقات والدین کے لیے ان سوالوں کے جواب دینا آسان نہیں ہوتا ہے۔ اس مشکل کا حل پیش کرتے ہوئے کالم نگار اور مصنف عارف محمود کسانہ نے بچوں کے اور والدین کے لیے ایک بہت کارآمد کتاب لکھی ہے جسے نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد نے’’ سبق آموز کہانیاں‘‘ کے عنوان سے گذشتہ سال شائع کیا۔ اس کتاب میں بچوں کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جوابات دلچسپ اور معلوماتی کہانیوں کی صورت میں دیا گیا ہے۔ اب یہ کتاب فرانسیسی زبان میں بھی شائع ہوگئی ہے جس کا عنوان ہے Une collection d`histoires intéressantes pour les۔ یہ کتاب اردو، انگریزی، عربی، ہندی ، بنگالی اور نارویجین میں شائع ہوچکی ہے جبکہ بہت سی زبانوں میں اس کے ترجمہ کرنے کا کام جاری ہے۔ فرانسیسی زبان میں اس کتاب کا ترجمہ اوپن یونیورسٹی ماریشس کی ریسرچ اسکالر اور سر عبدالرحمٰن اسٹیٹ کالج ماریشس میں شعبہ اردو کی استاد اور ماہر اقبالیات محترمہ تاشیانہ شمتالی نے کیا ہے۔ فرانسیسی ترجمہ کی نگرانی اور نظرثانی مہاتما گاندھی انسٹیٹیوٹ ماریشس میں شعبہ اردوکے صدر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی عادل علی محمد نے کی ہے۔ فرانسیسی ترجمہ کو ایمزون نے شائع کیا ہے اور یہ کتاب کے علاوہ eBook میں بھی دستیاب ہے۔ کتاب اس لنک پر جاکر حاصل کی جاسکتی ہے۔ https://goo.gl/tDiQvq

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں