151

بچوں کے لئے عارف کسانہ کی کتاب اب فارسی زبان میں بھی شائع

دین اسلام کے بارے بچے اکثر سولات کرتے ہیں اور بعض اوقات والدین کے لیے ان سوالوں کے جواب دینا آسان نہیں ہوتا ہے۔ اس مشکل کا حل پیش کرتے ہوئے کالم نگار اور مصنف عارف محمود کسانہ نے بچوں کے اور والدین کے لیے ایک بہت کارآمد لکھی ہے جسے نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد نے’’ سبق آموز کہانیاں‘‘ کے عنوان سے گذشتہ سال شائع کیا تھا۔ اس کتاب میں بچوں کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جوابات دلچسپ اور معلوماتی کہانیوں کی صورت میں دیا گیا ہے۔ اب یہ کتاب فارسی زبان میں بھی شائع ہوگئی ہے۔ اب تک یہ کتاب اردو، انگریزی، عربی،ہندی ، بنگالی، نارویجین اور فرانسیسی میں شائع ہوچکی ہے جبکہ بہت سی زبانوں میں اس کے ترجمہ کرنے کا کام جاری ہے۔ اس کتاب کا فارسی ترجمہ تہران یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر علی کاوسی نژاد کی نگرانی میں محترمہ فاطمہ طاہری پور اور زینب شکاری نے کیا ہے۔ یہ کتاب ایمزون پر دستیاب ہے اور اس لنک پر جاکر حاصل کی جاسکتی ہے۔
کتاب کا لنک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں