103

بلوچ کلچر ڈے انتہائی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

2 مارچ (کوئٹہ) بلوچ کلچر ڈے انتہائی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے. خاص طور سے بلوچی طالب علم تقریبات میں‌حصہ لے رہے ہیں. کوئٹہ کے طالب علم محمد ولید فاروقی نے اردو قاصد کو بتایا کہ آج کا دن بلوچستان کے مختلف شہروں میں بہت جوش و خروش سے منایا جاتا ہے.

محمد ولید فاروقی نے بتایا کہ آج رات آٹھ بجے کوئٹہ کے طالب علم بلوچستان یونیورسٹی میں جمع ہوں گے اور بولچی کلچر کی نمائندگی کی جائے گی. اس کے بعد بلوچستان یونیورسٹی سے کوئٹہ پریس کلب تک پُر امن واک کی جائے گی، جہان پریس کانفرنس بھی ہوگئی اور آخر میں‌بلوچی طالب علم میٹروپولیٹن لان میں بلوچی چھاپ کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں