Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
16

باچا خان صاحب کی خدمت میں نذرانہ عقیدت

باچا خان صاحب کی برسی پر سائین رحمت کا باچا خان صاحب کی خدمت میں نذرانہ عقیدت
آو غفار کی باتیں کریں
تختتہء دار کی باتیں کریں
جو وفا دار تھا دل و جاں سے
ایسے غدار کی باتیں کریں
سرنگوں کر سکا نہ ظلم و ستم
ایسے سردار کی باتیں کریں
جس کو غم کھا گیا غریبوں کا
ایسے غمخوار کی باتیں کریں
الفت قوم جس کا ایماں تھا
ایسے دلدار کی باتیں کریں
صبر میں تھا جو پیروئے شبیر
ایسے حب دار کی باتیں کریں
فخر حریت و ناز آزادی
ایسے سالار کی باتیں کریں
مرتے دم جو حق کے ساتھ رہا
ایسے حقدار کی باتیں کریں
دنیا کیا کہتی ہے؟ بھول جا رحمت
آوو غفار کی باتیں کریں
سائین رحمت علی ناتھن شاھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں