47

باغبان

دن اور رات کے عجیب میل ملاپ میں
دھوپ اور چھاوں کی اپنی داستان ہے
★★★
خیال سے عمل کے سفرِ جستجو تک
حجوم میں تنہا مسافر کا اپنا کارواں ہے
★★★
کھونا اور پا لینا تو نظر کا دھوکہ ہے
ورنہ تو ہر شخص پہ خدا بڑا مہربان ہے
★★★
رنگ اور پھولوں سے دوستی رکھنا شرط نہیں
من روشن ہو تو خزاں بھی باغبان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں