• آپ کے خطوط
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • کالم نگاراور شعراء کی فہرست
  • ہدایتی ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
بدھ, 21 اپریل , 2021
3 °c
Stockholm
8 ° بدھ
6 ° جمعرات
8 ° جمعہ
7 ° ہفتہ
  • Login
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
ZAQ Accounting
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
No Result
View All Result

اے نازک لڑکی

اسماء طارق by اسماء طارق
21 جنوری, 2020
0 0
0
0
SHARES
135
VIEWS
فیس بٗک پر شیئر کیجئےٹویٹر پر شیئر کیجئےواٹس ایپ پر شیئر کریں

ہاں وہ ایک عام سی لڑکی ہے،چھوٹی چھوٹی عام خواہشیں رکھنے والی، عام سے خواب بننے والی اور انکے نہ پورا ہونے پر سرہانے میں منہ دے کر رونے والی ۔چھوٹی سی تکلیف پر آسمان سر پر اٹھانے والی عام سی لڑکی اور بڑی سے بڑی بات بھی ہنس کر ٹالنے والی عام سی لڑکی ۔
ایک عام سی لڑکی جو خواب دیکھتی ہے مگر ڈرتی ہے،ان کے ٹوٹنے سے۔ ایک عام سی لڑکی جو سہم جاتی ہے ،اونچی آوازوں سے، بڑے چہروں سے۔ ہاں ایک عام سی لڑکی ،مگر یہی عام سی لڑکی جب ہمت باندھ لے تو یزید کو بھی ہرا دے۔ گر کردار کی پیکر بنے تو بادشاہ کو بھی مرید بنا لے۔ گر محبت کی دیوی بنے،تو صحرا میں بھی گلستان بنا لے اور گر یہی عام سی لڑکی انتقام پر آئے تو شہر کے شہر تباہ کر دے ۔۔۔
اس وقت پاکستان کے بھی بڑے بڑے ناموں کو ایک عام سی لڑکی نے نکیل ڈالی ہوئی ہے ۔ حریم شاہ سے کون واقف نہیں، اتنے مشہور تو سپر اسٹار نہیں رہے جنہوں نے سالوں تپسیا کی ہے مگر کہیں یہ سب مشہوری کےلیے ہی تو نہیں ہے، ایک ڈرامہ۔ مگر افسوس اس بات کا ہے کہ ہم کن لوگوں کو اپنا نگہبان بنا بیٹھے ہیں جنہیں خود اپنا پتہ نہیں جو اپنی حفاظت سے عاجز ہیں ۔ سیاست اب ایک مذاق بن چکی ہے جس سے محظوظ ہونے کے لیے شام سات بجے سے ٹی وی چینل کھول کر بیٹھ جائیں اور مذاق سے بھرپور چٹکلے انجوائے کیجئے جو سیاسی جماعتوں کے نمائندے وہاں آکر سناتے ہیں ۔ جن لوگوں نے آپ کی نمائندگی کرنی ہو جب آپ کو انہیں دیکھ کر ہی شرم آتی ہو تو وہاں افسوس کا مقام اور کیا رہ جاتا ہے ۔ 
خیر کہاں سے کہاں ہم نکل آئے مدعا تو یہ تھا آج کچھ پیغام تھا نازک لڑکیوں کےلیے ویسے تو میرا ماننا یہ ہے کہ لڑکیوں کو اتنا نازک نہیں ہونا چاہیے کہ  ذرا ذرا سی بات پر رو پڑیں اور اسے دل سے ہی لگا لیں ۔ یہ دنیا اتنی اچھی نہیں جتنی اچھی ہمارے ماں باپ نے ہمیں دکھائی ہوتی ہے ۔ یہاں باہر نکلو تو تمہیں ہر طرح کے لوگ ملیں گے اچھے برے مگر یاد رکھنا تمہیں پتہ ہونا چاہیے کہ تم کون ہو اور تمہاری روایات کیا ہیں ۔
لوگوں کے جھنڈ میں خود کو بھولنے مت دینا کہ تمہاری حقیقت کیا ہے اور اگر کبھی بھولنے لگو جیسا کہ انسان اکثر بھول جاتا ہے وہ بھلکڑ جو ہوا مگر تمہیں چاہیے کہ تم وقت بوقت خود کو یاد دلاتی رہو۔ یہ دنیا بڑے رنگین منظر دکھاتی ہے مگر جو پیر بڑھا کر دیکھنے بڑھو تو معلوم پڑتا ہے وہ ایک خوبصورت دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔
اے نازک لڑکی ! تمہیں اسکی بلکل ضرورت نہیں کہ تم دنیا تو یہ دکھاتی پھرو کہ تم کتنی ذہین ہو ۔ اپنی صلاحیتیں اپنے لیے استعمال کرو اور وہاں کرو جہاں تمہیں اس سے کچھ حاصل بھی ہو ۔۔۔ ہر ایک کے سامنے خود کو یہ منوانا بلکل ضروری نہیں کہ تم کتنی قابل ہو.
تم لڑکی ہو اور تمہیں اپنا وقار برقرار رکھنا آنا چاہیے جہاں تمہیں یہ  سیکھنا ضروری ہے کہ کیسے کسی کی بات سننی ہے وہیں تمہیں یہ بھی پتا ہونا چاہیے کہ غیر مناسب بات کو کیسے نہ سننا ہے اور اسے روکنا کیسے ہے ۔ جہاں تمہیں لوگوں سے بات کرنا آنا ضروری ہے وہیں نامناسب منہ بند بھی کرنا ضروری ہیں ۔ لڑکیوں کو اتنا سیدھا بھی نہیں  ہونا چاہیے کہ اپنی رائے ہی نہ رکھیں اور اس کا اظہار نہ کر پائیں ۔ جو بات تم سے جڑی ہے تمہیں حق ہے کہ تم اس پر بات کرو اور اسے ڈسکس کرو۔
لڑکیوں کو کسی پر بھی آنکھ بند کرکے  بھروسہ نہیں کرنا چاہیے چاہے کوئی کتنا ہی سچ بن جائے، اپنی تیسری آنکھ اسے ہر وقت کھلی رکھنی چاہیے اور اسے اسکے متعلق کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں بس ضرورت پڑنے پر چپ چاپ اسے استعمال کر لو ۔
لڑکیوں کو اتنا نازک نہیں ہونا چاہیے کہ ہر کسی کی بات  دل پر ہی لے لیں ۔ اپنے دماغ کو یہ سمجھاو کہ فلاں بات صرف سننی ہے اور اس پر غور کرنے کی ضرورت نہیں ۔۔ اسے صرف نظر انداز کرنا ہے اور فلاں بات کا جواب دینا ہے اور اس پر توجہ دینی ہے. تم جیسی بھی ہو، لمبی،پتلی، موٹی، چھوٹی۔۔۔  تم خوبصورت ہو اور تمہارے جیسا کوئی نہیں مگر یہ بھی یاد رکھو کہ دوسری لڑکیاں بھی اتنی ہی خوبصورت ہیں اور تمہارا اور ان کا کوئی مقابلہ نہیں ۔
تم جیسی بھی ہو خدا کا ایک کرشمہ ہو ۔ لوگ جو بھی کہیں تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ تم کیا ہو اور تمہیں لوگوں کی خاطر خود پر ظلم کرنے کی ضرورت نہیں ۔ تمہیں ضرورت نہیں کہ تم خود کو گورا چٹھا لمبا پتلا کرو جو تم نہیں ۔ تم کسی انسان کےلیے اپنی صورت کیسے بدل سکتی ہو جسے رب نے بنانا۔ جو شخص تم سے ایک انسان ہونے کے ناتے محبت نہیں کرسکتا، اس کےلیے تم حور پری بھی بن جاو تو وہ ایسا ہی رہے گا ۔  
تمہیں چاہیے کہ تم خود بھی دوسروں کےلیے ایسی باتیں نہ کہو جو نامناسب ہیں اور پسند نہیں کرتی کہ کوئی تم سے ایسے کہے۔اور جو تمہارے گرد ایسا کرے تم اسے ٹوک دو ۔ تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ مناسب نہیں کہ ہم لوگوں کے نام بگاڑیں یا انہیں ایسے الفاظ سے پکاریں جو فقط مذاق ہیں اور ان کا دل دکھائیں ۔ لوگ آپ کو دکھائیں یا نہ مگر انہیں برا لگتا ہے جب ہم کسی کو کوجی موجی سوجی وغیرہ کہہ کر بلاتے ہیں ۔
تمہیں چاہیے کہ تم دوسری لڑکیوں کو اگر وہ حق پر ہیں تو سپورٹ کرو اور ان کی کردار کشی کرنے سے دور رہو اور نہ ہی کسی کو کرنے دو۔ تمہیں یہ جان کر شاید دکھ ہو لڑکیاں ہی لڑکیوں کی زیادہ برائیاں کرتی ہیں اور انہیں ناپسند کرتی ہیں مگر اسے اب ختم ہونا چاہیے یہ کوئی اچھی بات نہیں ۔ اور ویسے بھی کردار جانچنے کا آلہ ہمیں نہیں دیا گیا یہ ہمارے اختیار میں نہیں ۔ یہ خدا کا کام ہے اور اسی کےلیے چھوڑ دیں۔ اے نازک لڑکی تمہیں خود پر بھروسہ رکھنا چاہیے تمہیں خدا نے عقل و دانش سے بھرپور بنایا ہے اور تمہیں اپنی اس عقل پر بھروسہ رکھنا چاہیے اور اسے استعمال کرنا چاہیے ۔ لوگ جو مرضی کہیں کہ تمہیں عقل نہیں فلاں فلاں ۔۔تمہیں بس معلوم ہونا چاہیے تم عقل مند ہو اور اپنی ذہانت سے بہت کچھ کر سکتی ہو۔ اور دوسروں کو بھروسہ دو ۔ کسی کا بھروسہ زندگی میں بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ زندگی میں ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو آپ پر بھروسہ کرتے ہو اور آپ کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہو ۔ایسے لوگوں کی قدر کریں اور انہیں کھونے نہ دیں. خوش رہو اور خوش رکھو ۔۔

ShareTweetShareSend
Previous Post

دل کی بیماری اور فالج سے بچنا ہے تو چائے پیجیے

Next Post

پی سی بی کا پشاور میں بھی پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ

اسماء طارق

اسماء طارق

اسماء طارق گجرات کی رہائشی عمر بیس سال ہے اور ماسڑز کی طالبعلم ہیں۔اسماء شوشل اور ڈولپمنٹ مسائل کے موضوع پر اخبارات اور ویب سائٹ کے لئے لکھتی ہیں اور مزید بہتری کےلئے کوشاں ہیں۔

Next Post

پی سی بی کا پشاور میں بھی پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

نیوز لیٹر میں شمولیت

تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!

ہمارا فیس بک پیج

اہم شعبے

آج کے کالمز آواز آپ کے خطوط افسانچہ الیکشن 2018 انٹرویو اچھی بات بک ریویو بین الاقوامی تاریخ تازہ ترین تصانیف تصاویر اور مناظر تعلیم تقریبات ثقافت حلقہ اربابِ ذوق خبریں دسترخوان دلچسپ و عجیب سالگرہ سرینگر سفرنامہ سوشل میڈیا سویڈن سیاست شخصیات شوبز صحت فیملی کارنر فیچر کالمز قسط وار سلسلے ملٹی میڈیا موسيقى ویڈیوز ٹیکنالوجی پاکستان پاکستانی ڈرامے پریس ریلیز ڈائری کاروبار کالمز کھیل کہانیاں ہیلتھ بلاگ
  • ہمارے بارے میں
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • آپ کے خطوط
  • اسپیشل ایڈیشن
  • ہم سے رابطہ
  • اخوت: انسانی خدمت کا بڑا ادارہ
  • اردو کمیونٹی فورم

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

No Result
View All Result
  • Login
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

*By registering into our website, you agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.
All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Notice: Undefined index: javascript in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/appender/appender.php on line 237

Add New Playlist

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.