Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
11

ایک قدم اور برھ رہا ہے

پاکستان میں سرطان کے مریضوں کے لیے سب سے بڑے ادارے شوکت خانم کینسر ہسپتال میں مستحق اور غریب مریضوں کے علاج کے لیے امدادی رقوم جمع کرنے کی غرض سے ڈاکٹر عارف محمود کسانہ کی قیادت میں پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچر سوسائٹی امدادی تقریب منعقد کر رہی ہے. اس پروگرام میں پاکستان کی مشہور اداکارہ ریما خان خصوصی طور پر اسٹاک ہوم تشریف لارہی ہیں.
اردو قاصد کے مینیجنگ ایڈیٹر شکیل خان شکو نے کینسر کے مریضوں اور ان کی زندگی کی جدوجہد پر دل کو چھونے والی نظم لکھی ہے. شہاب قادری نے اس نظم کے اپنے بہترین انداز میں پڑھا ہے. پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچر سوسائٹی نے یہ ویڈیو جاری کر دی ہے.

ایک قدم

ایک قدم اور بڑھ رہا ہے . .
ایک یقیں ، ایک ایماں کی طرف
نئے رستے، نئے کارواں کی طرف
××××××
ایک قدم
ایک قدم اور بڑھ رہا ہے
خوابوں سے تعبیروں کی طرف
مٹی سے مکاں کی طرف ،
××××××
ایک قدم
ایک قدم اور بڑھ رہا ہے . .
انساں کا انساں کی طرف ،
اورچند قطروں سے دریاوں کی طرف

12 مئی بروز ہفتہ کو اسٹاک ہوم میں ہونے والے پروگرام کی نظامت پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچر سوسائٹی کے ترجمان غزال مہدی سمبھالیں گے. شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لیے ہونے والے اس امدادی پروگرام کے انتظامات کو آخری شکل دینے لے لئے مختلف کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔ سویڈن میں مقیم تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی زکوٰة، صدقہ، خیرات شوکت خانم کینسر ہسپتال کو دیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں