Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
17

ایک شام سکون کے نام

(نمائندہ خصوصی) ۸اپریل بروز ہفتہ فتیہ اسکولان میں پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کی طرف سے معذور بچوں کی تنظیم سکون کے ساتھ ایک شام کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد پاکستان میں موجود معذور کے لیے ویل چئیر کا انتظام کرنا تھا، پروگرام کا باقاعدہ آغاز قرآن شریف کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت جناب قدیر علی صاحب نے حاصل کی۔ بارگاہ رسالت میں نعت خوانی کا شرف کاشف فرخ کو حاصل ہوا
پروگرام کی نظامت اپنےخوبصورت انداز میں کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف کسانہ نے گذشتہ روز ہونے والے حادثے پر اظہارِ افسوس کیا اور جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، ایشن اردو سوسائٹی کے صدر جناب جمیل احسن صاحب نے شام کے حوالے سے چند اشعار سنائے جسے سامعین نے بہت پسند کیا.

پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کے صدر شہزاد انصاری نےتمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے سکون کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا. سکون کے صدر شاھد جمیل نے تنظیم اور اسکے کام کرنے کے طریقہِ کار کے بارے میں تفصیلات بیان کی تقریب کے مہمانِ خصوصی خاص طور پر پاکستان سے تشریف لائے معروف تجزیہ نگار ہارونُ رشید نے ملک کے موجودہ حالات، مسائل اور ان کے حل پر اپنے تجزیات سے حاضرین کو آگاہ کیا اور وہاں موجود حاضرین کے سوالات کے مختصراً جواب بھی دیے
آخر میں غزَال مہدی نے اپنے پُر جوش اندازمیں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سب کی توجہ شام کے اصل موضوع سکون کے طرف کروائی اور اپیل کی کہ تمام لوگ اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور الحمدُللّہ سویڈن میں مقیم پاکستانیوں نے اس بات کا ثبوت دیتے ہوئے کہ وہ کسی بھی کارِ خیر میں کسی سے پیچھے نہیں 120 سے زائد ویل چئیر کی امدا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں