48

ایک شام سفیرِ پاکستان کے نام

پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی (PICS) کے زیر ااہتمام سفیرِ پاکستان جناب طارق ضمیر کے اعزاز میں الوداعی عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں پاکستانوں نے شرکت کی. تقریب کی نظامت غزال مہدی نے اپنے خوبصورت اور منفرد انداز میں کی. PICS کے صدر محمد شہزاد انصاری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ سفیرِ پاکستان نے ہمیشہ ہماری رہنمائی کی ہے PICS کا قیام بھی انہی کی تجویز ہے.
تقریب سے PICS کے دیگر مقررین اشر محمد ،شکیل خان شکو نے بھی اظہار خیال کیا .اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرمین جناب امجد ثاقب نے اپنے خطاب میں کہا کے سفیرِ پاکستان نے اپنی کاوشوں سے سویڈن کو اخوت کا دوسرا گھر بنادیا ہے.
طارق صاحب سے میرا تعلق ٢٥ سال پہ محیط ہے اور جب آپ سویڈن مین سفیر ہوئے تو آپ نے مجھ سے کہا کے آپ یہاں پر تشریف لائیں یہاں پر بھی درد مند لوگ بستے ہیں اور ٥ ماہ قبل میں‌ یہاں آیا اور مجھے بھی یہ احساس ہوا کے آپ سب لوگوں کے دل کے ساتھ پاکستان دھڑکتا ہے .طارق ضمیر صاحب کے لئے آپ لوگوں میں‌جو محبت اور الفاظ میں‌جو عقیدت دیکھی میں‌سمجھتا ھوں وہ کسی بھی شخص کی زندگی کا سب سے بڑا اثاثہ ہو سکتا ہے اگر آپ نے کسی کو موجِ کمال میں‌دیکھنا ہوتو طارق ضمیر کو دیکھنا چاہیئے
وہ جو کسی نے کہا ہے
جن سے مل کر زندگی سے پیار ہوجاۓ وہ لوگ
آپ نے دیکھے نہ ھوں شاید مگر ایسے بھی ہیں

اسٹاک ہولم کی ادبی شخصیت جناب عارف کسانہ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ طارق ضمیر صاحب کے دور میں سفارت خانہ پاکستان میں بہت سی اسلامی اور ثقافتی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جو اس سے پہلے کبھی ممکن نہیں ہوسکی تھیں اور اسکے لئے ہم طارق ضمیر صاحب کے مشکور ہیں
تقریب میں سفیرِ پاکستان کے تین سال کے سفر پر مشتمل ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی جسے تمام مہمانوں نے بہت پسند کیا
آخر میں سفیرِ پاکستان نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سویڈن میں رہنے والی پاکستانی برادری سب سے اچھی ہے اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وطن سے دور رہ کر بھی وطن کی محبت سے سرشار ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں اسکا حصہ رہا ھوں۔PICS کا ذکر کرتے ھوے انھوں نے کہا کہ آپ لوگوں میں یہ توانائی تو تھی میں نے تو صرف ایک تجویز دی اور آپ نے اس کو مانا اور اسکو لے کر آگے چلے
یہاں پر بیٹھا ہوا ہر شخص اپنے طور پر کام کر رہا ہے. PICS نے بہت اچھا کیا کہ ہر ایک انجمن کا نمائندہ بلایا ساتھ ہی ساتھ انھوں نے تمام خواتین اور خاص طور پر PICS کی خواتین کو مخاطب کرتے ھوے کہاں کہ آپ تمام جو پسِ پردہ رہتے ہوے کام کرتی ہیں وہ قابل تعریف ہے. PICS کی پوری ٹیم قدرتی ٹیم ہے جسے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے
تقریب میں سفارت خانہ پاکستان ڈی ایچ ایم عرفان احمد ،کمرشل کونسلر صائمہ صبا ،حسبی میلہ کمیٹی سے آصف بٹ ،ایدھی چیریٹی فاؤنڈیشن سے عطیہ رشید ،کشمیر کمیٹی سے برکت حسین ،زمان خان ،پاکستان زندباد سویڈن سے عمران کھوکھر ،پاکستان سویڈن بزنس کونسل سے محسن سلیم اور اسٹاک ہولم کے معروف گلوکار تصدق حسین اور کاشف فرخ نے بھی شرکت کی.
کاشف فرخ نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگا کر حاضرین سے داد بھی وصول کی.
آخر میں عشائیے کا انتظام بھی کیا گیا تھا جسے تمام مہمانوں نے بہت پسند کیا اور اس طرح سے ایک خوبصورت شام اپنے اختتام تک پہنچی.

It is really pleasure for PICS to honor a great farewell dinner for an exceptional Ambassador of Pakistan H.E. Muhammad…

Opslået af PICS på 19. september 2017

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں