
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت اس سے قبل دو دو بار یہ ایونٹ جیت چکے ہیں (فوٹو: فائل)
مسقط: ایشین ہاکی چیمپین شپ میں بارش کے باعث میچ نہ ہوسکا جس پر دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دے دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا فائنل میچ بارش کی نذر ہوگیا، میچ نہ ہونے کے سبب پاکستان اور بھارت کو مشترکہ طور پر چیمپئن قرار دے دیا گیا جب کہ ایونٹ میں ملائشیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت اس سے قبل دو دو بار یہ ایونٹ جیت چکے ہیں۔