50

ایس ایم ویک 26-20 مارچ 2018 سے شروع ہو رہا ہے

سویڈن کے شہرSkellefteå میں ایس ایم ویک 26-20 مارچ 2018 سے شروع ہو رہا ہے اور یہ اس شہر میں منعقد ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا پروگرام ہوگا ۔
ایس ایم ویک یعنی سویڈش چیمپئن شپ ہفتہ، قومی کھیل فیڈریشن (آر ایف) اور سویڈش ٹیلی وژن (ایس ٹی وی) میزبان شہر کے ساتھ منظم کرتے ہیں۔ سالانہ مختلف کھیلوں کو ایک ہی جگہ جمع کیا جاتا ہے جہاں ہر کھیل میں سویڈش چیمپئن کا انتخاب ہوتا ہے۔ موسم سرما اور موسم گرما کے کھیلوں کے لیے دونوں موسم میں ایس ایم ویک منعقد کیا جاتا ہے۔
28 مختلف کھیلوں میں کرکٹ بھی شامل ہے ۔ 21 مارچ 2018 ایس ایم ویک کے دوران انڈور کرکٹ مقابلے ہوں گے۔ سویڈش کرکٹ فیڈریشن (ایس سی ایف) نے 9 دسمبر کو انڈور لیگ کا انعقاد کیا تھا جس میں 15 کلبز نے 18 ٹیمیں رجسٹر کرائی تھیں اور مجموعی 32 میچ دو ہفتے میں کھیلے گئے تھے۔ ہر گروپ کے فاتحین ، آلبی کرکٹ کلب ٹیم 1، آلبی کرکٹ کلب ٹیم 2، گوتھم برگ کرکٹ کلب اور ناکا کرکٹ کلب ، 21 مارچ کو ایس ایم ویک میں حصہ لیں گے اور سویڈش چیمپئن شپ کے لیے مقابلہ کریں گے۔
مزید معلومات کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
SM VECKAN

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں