• آپ کے خطوط
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • کالم نگاراور شعراء کی فہرست
  • ہدایتی ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
ہفتہ, 27 فروری , 2021
3 °c
Stockholm
8 ° بدھ
6 ° جمعرات
8 ° جمعہ
7 ° ہفتہ
  • Login
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
ZAQ Accounting
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
No Result
View All Result

آئندہ سال ورلڈکپ کی میزبانی کیلیے جوڑتوڑ جاری

ایکسپریس اردو by ایکسپریس اردو
7 اگست, 2020
0 0
0
0
SHARES
5
VIEWS
فیس بٗک پر شیئر کیجئےٹویٹر پر شیئر کیجئےواٹس ایپ پر شیئر کریں
بی سی سی آئی میگا ایونٹ2021میں کرانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگائے گا فوٹو:فائل

بی سی سی آئی میگا ایونٹ2021میں کرانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگائے گا
فوٹو:فائل

 لاہور:  آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی  کیلیے جوڑتوڑ جاری ہے،جمعے کوآئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بھارتی اور آسٹریلوی بورڈ حکام بات چیت کریں گے،بی سی سی آئی میگا ایونٹ2021میں کرانے کیلیے ایڑی چوٹی کا زور لگائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں رواں سال اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی کردیا گیا تھا، دوسری جانب بھارت کو آئندہ سال ہونے والے مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ کی میزبانی کرنا تھی، ملتوی ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اب آئندہ سال اکتوبر میں ہوگا تاہم اس کی میزبانی کا فیصلہ موخر کردیا گیا تھا۔

ایک بھارتی اخبار کے مطابق بی سی سی آئی کی خواہش ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2021 میں کرائے جبکہ آسٹریلیا اپنے میگا ایونٹ کی 2022میں میزبانی کرے، جمعے کوآئی سی سی بورڈ میٹنگ میں اس حوالے سے کوئی فیصلہ متوقع ہے،بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی اور سیکریٹری جے شاہ جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز اور چیف ایگزیکٹیو نک ہوکلے ویڈیو کال پر ہونے والی بات چیت میں اپنا کیس لڑیں گے،ایک آئی سی سی بورڈ ممبر کے مطابق کینگروز آئندہ سال میگا ایونٹ کرانے کیلیے پر تول رہے ہیں،ان کی پوری کوشش ہے کہ 2022تک انتظار کی کوفت سے نہ گزریں۔

دوسری جانب بی سی سی آئی کا موقف بھی کمزور نہیں کہا جا سکتا، حکام کا بجا طور پر خیال ہے کہ اگر آئندہ سال کا میگا ایونٹ آسٹریلیا کرائے تو بھارت پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2022 اور اس کے بعد 50 اوورزکے ورلڈکپ 2023کا میزبان ہوگا، یہ بات معقول نہیں لگتی،بی سی سی آئی اپنا کیس لڑنے کیلیے ایڑی چوٹی کا زور لگائے گا،امکان یہی ہے کہ آسٹریلیا کو 2 سال تک انتظار کرنا ہوگا۔

ShareTweetShareSend
Previous Post

دورۂ پاکستان،انگلینڈسے مثبت اشارے ملنے لگے

Next Post

بابراعظم نے حریفوں کوبھی گن گانے پرمجبورکردیا

ایکسپریس اردو

ایکسپریس اردو

Next Post

بابراعظم نے حریفوں کوبھی گن گانے پرمجبورکردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

نیوز لیٹر میں شمولیت

تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!

ہمارا فیس بک پیج

اہم شعبے

آج کے کالمز آواز آپ کے خطوط افسانچہ الیکشن 2018 انٹرویو اچھی بات بک ریویو بین الاقوامی تاریخ تازہ ترین تصانیف تصاویر اور مناظر تعلیم تقریبات ثقافت حلقہ اربابِ ذوق خبریں دسترخوان دلچسپ و عجیب سالگرہ سرینگر سفرنامہ سوشل میڈیا سویڈن سیاست شخصیات شوبز صحت فیملی کارنر فیچر کالمز قسط وار سلسلے ملٹی میڈیا موسيقى ویڈیوز ٹیکنالوجی پاکستان پاکستانی ڈرامے پریس ریلیز ڈائری کاروبار کالمز کھیل کہانیاں ہیلتھ بلاگ
  • ہمارے بارے میں
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • آپ کے خطوط
  • اسپیشل ایڈیشن
  • ہم سے رابطہ
  • اخوت: انسانی خدمت کا بڑا ادارہ
  • اردو کمیونٹی فورم

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

No Result
View All Result
  • Login
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

*By registering into our website, you agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.
All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Notice: Undefined index: javascript in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/appender/appender.php on line 237

Add New Playlist

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.