اخوت سویڈن کے صدر ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے سویڈن کے وسطی شہر اورے برو میں حافظ محمد عمر کو اخوت سویڈن کا نمائندہ مقرر کیا ہے تاکہ وہاں اخوت فاونڈیشن کے پیغام کو عوام الناس تک موثر انداز میں پہنچایا جاسکے۔ حافظ محمد عمر نے فارمیسی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اورے برو یونیوسٹی سے حیاتیات کے شعبہ میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی ہے اور دس سال سے اسی شہر میں مقیم ہیں۔ وہ ادویات سازی کے ایک معروف ادارہ سے وابستہ ہیں۔ حافظ محمد عمر کا کہنا ہے کہ اخوت فاونڈیشن پاکستان بھر میں ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کی قیادت میں غربت اور جہالت کے خاتمہ کے لئے شاندار کردار ادا کرہی ہے اور اخوت سویڈن کی ٹیم کا حصہ بننا ان کے لئے باعث فخر ہے۔ اخوت سویڈن کے صدر ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے توقع ظاہر کی حافظ محمد عمر بہت جذبہ اور لگن سے اخوت کے مقاصد کے لئے کام کریں گے اور اورےبرو کے علاقہ میں مقیم تمام احباب ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔ سویڈن کے مختلف شہروں میں اخوت کے نمائندوں کے تقرر کا سلسہ جاری ہے اور جلد ہی دیگر شہروں میں بھی نمائدے مقرر کردئیے جائیں گے۔
