انکار سے اقرار سے آگے چلو
پیار کے اظہار سے آگے چلو
اور منظر بھی ہیں دلکش دہر میں
اب لب و رخسار سے آگے چلو
چاھتے ہو گر حیات جاوداں
وقت کی رفتار سے آگے چلو
خواہشوں کے سلسلے بڑھ جاتے ہی
خواہش بے کار سے آگے چلو
علی کا ورد کر کے ہر پلک
دشمنوں کے وار سے آگے چلو
دل میں مثبت سوچ رکھ رحمت علی
ذہنیت بیمار سے آگے چلو
– سائیں رحمت علی