امی جان ایک عظیم ہستی اور ایک ایسا خوبصورت رشتہ جو آپ سے بنا کہے، بنا کچھ کرے، بےلوث محبت کرتی ہے۔ یہ وہ ہے جو اپنی اولاد !!!کی ضرورتوں، خواہشوں، تکلیفوں، اور دکھوں کو بولنے سے پہلے ہی سمجھ جاتی ہیں۔ ماں وہ واحد رستہ ہے جو اپنی اولاد کےلیے ہر دکھ برداشت کرلیتی ہے۔ اتنی مشکلوں اور تکلیفوں کو جھیل کر اپنی اولاد کو بڑا کرتی ہے۔ لیکن وہی اولاد بہت دفعہ اپنی اسی ماں کو جھڑک دیتی ہے۔ پر اس وقت بھی ماں اپنی اولاد کو برا بھلا نہیں کہتی۔ ماں کے ہونے سے ہی گھر جنت لگتا ہے۔ماں کی محبت اور پیار ہی بےلوث ہوتا ہے۔ ماں ہی وہ ہستی ہے جو زندگی میں اپنی اولاد کو کبھی دھوکا نہیں دیتی اور اپنی اولاد کی کامیابی کےلیے دن رات دعائیں کرتی رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے بھی ماں کے قدموں تلے جنت رکھی ہے۔ اعر جب یہی ماں بوڑھی ہو جاتی ہے تو اسکی اولاد اسے ایدھی ہوم چھوڑ آتی ہے یا پھر اسکو اکیلا چھوڑ دیتی یے۔ ان کی اولادوں کو اس بات کا خیال یا احساس نہیں ہوتا کہ یہی وہ ہستی ہے جس نے ان کی جب بھی دیکھ بھال کی جب ان کوبولنا تک نہیں آتا تھا۔
ہمارے معاشرے میں بہت سارے ایسے لوگ بھی ہیں جو کہتے ہیں mother’s day نہیں منانا چاہئے کیونکہ یہ ایک غیر مسلم رسم ہے۔ جب کہ مجھے بذات خود ایسا لگتا ہے کہ ہم اگر اپنی ماوں کو ایک دن تمام کاموں سے آزاد کرکے اسے بہت اچھا محسوس کرواسکتے ہیں، ان کو ان کی اہمیت بتائیں تو اس میں کوئ حرج ہی کیا ہے۔۔ میں اس بات سے بھی بلکل متفق ہوں کے ہر دن ماں کا دن ہوتا ہے۔تو پھر ایک دن کیں؟ کیونکہ ہر دن اسکا کام سے ہی شروع ہوتا ہے اور کام پر ہی ختم ہوتا ہے۔ پر میرے پاس اسکا بھی جواب ہے اور وہ یہ کہ جن کی مائیں جاب کرتی ہیں اور اپنے بچوں سے دور ہوجاتی ہیں۔ تو اگر ہم اولاد ان کو ایک دن ان کو ان کی اہمیت کا احساس دلائیں تو کوئ برائ تو نہیں ہے۔ اور ویسے بھی فرمان تعالی ہے کہ ماں کو دیکھنا صدقے جاریا ہے۔ پتہ نہیں ہم یہ کیوں سوچنے لگ جاتے ہیں کہ یہ نہیں کرو وہ نہیں کرو ! جب کے اس ایک دن اگر ہم اپنی ماں سے پیار کا اظہار کرلیں گے تو اسی ماں کی خوشی قابل دید ہوگی۔ اسی لیے مجھے ایسا لگتا ہے کہ دوسروں کو کہنے کے بجائے یہ سوچنا چائیے کہ اگر وہ ماں کا دن منا بھی رہے ہیں تو اس میں کوئ برائی اور بےحیائ نہیں بلکہ اپنی ماں سے محبت ہی تو جتا رہے ہیں۔ اگر آپ نہیں اظہار کرسکتے تو کم از کم دوسروں کو کچھ نہ بولیے
!!!آخر میں بس اتنا کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔ میری زندگی میری خوشی میری چاہت ہے میری امی جان
میری محبت میرا عشق میری دیوانگی ہے میری امی جان
میرے دکھوں میں ہوتی ہیں جسکی آنکھیں اشکبار
۔ میری زندگی کا حاصل ہے میری امی جان
میری خوشیوں کی میرے دکھ سکھ کی ساتھی وہ پیاری سی ہستی ہے میری امی جان
میری کامیابیوں میری منزلوں کی طلب ہر پل دعایئں مانگتی جو میرے واسطے ہے میری امی جان۔
رب کائنات سے یہ دعا ہے کے اللہ میری ماں سمیت ہم سب کی ماوں کو سلامت رکہے۔
Happy mother’s day to all the AMMI JAN