• آپ کے خطوط
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • کالم نگاراور شعراء کی فہرست
  • ہدایتی ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
منگل, 20 اپریل , 2021
3 °c
Stockholm
8 ° بدھ
6 ° جمعرات
8 ° جمعہ
7 ° ہفتہ
  • Login
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
ZAQ Accounting
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
No Result
View All Result

الجھے جال، کالے ناگ

اسماء طارق by اسماء طارق
1 مارچ, 2020
0 0
0
0
SHARES
63
VIEWS
فیس بٗک پر شیئر کیجئےٹویٹر پر شیئر کیجئےواٹس ایپ پر شیئر کریں

ڈئیر ہم نفس

کیسے ہو سنا ہے محبت پر ریسرچ کرنے کا ارادہ ہے۔ منع بھی کیا تھا تمہیں یہ محبت کے چکر میں نہ پڑو، گورکھ دھندا ہے کالے دھن سے زیادہ ڈونگا ابھی بھی سمجھا رہا ہوں دور رہو اس آگ سے جل جاو گے اور تم میں جلنے کا حوصلہ نہیں۔ پر محبت میں جلے بغیر گزارا نہیں۔
تم سیکھاو گے محبت،تم تو اپنا ایک ارادہ تک نہیں بدل سکتے کسی کے لیے اور محبت تو اپنی ذات کی نفی مانگتی ہے ۔کبھی اماں کو دیکھا ہے، محبت تو اس نے کی تھی، اور پھر اسے نبھا بھی خوب رہی ہے، خود کو مٹا دیا مگر محبت قائم رکھی ۔ یاد ہے ابا نے آخری وقت جاتے ہوئے کیا کہا تھا مجھے پیچھے کی فکر نہیں یہ سب سنبھال لے گی ۔ اسی لیے تو وہ آرام سے اپنی ذمہ داریوں سے جان چھڑا کر منوں مٹی تلے سو گیا ۔
اس نے بھی محبت خوب کی تھی مگر وہ محبت میں تھوڑی سی بے وفائی کا قائل تھا شاید، اسی لیے تو بنا بتائے ہی اوپر والے سے ملنے چلا گیا حالانکہ اسے پتا تھا ملاقات قریب ہے ۔ ہر بار جاتے ہوئے اماں سے کہتا تھا دروازہ بند کر لو میں جا رہا ہوں مگر اس دن کہنے لگا روکو! میں خود دروازہ بند کر دونگا ۔ گیا کس شان سے تھا سفید کلف والا جوڑا، کالا جوتا سیاہ ریشمی بال ماتھے پر لہرا رہے تھے۔
میں کہتی تھی اماں سے نظر رکھا کرو ابا پر دنیا کا بھروسہ نہیں، دن بدن زیادہ حسین ہوتے جا رہے ہیں ۔ تو وہ ہنس کر کہتی تمہاری اماں کا کمال ہے دیکھو، کیا تھا تمہارا باپ اور کیا بنا دیا ہے ، دنیا رشک کرتی ہے آج اس پر ۔ اور پھر اس کی چمکتی آنکھیں مسکراتے ہوئے یہ کہتیں اب تو مانتی ہو نہ محبت نبھائی ہے میں نے ۔ مجھے کیا پتا تھا نظر دنیا نہیں اوپر والا رکھ کر بیٹھا ہے ۔
میں تو کہتا ہوں محبت قبول ہی نہیں کرنی چاہیے اتنے لوگ ہیں بنا محبت کے زندگی گزارتے ہیں اچھی ہی گزار لیتے ہونگے۔ کم از کم روز روتے تو نہ ہونگے، کھو جانے سے ڈرتے تو نہ ہونگے ۔ چلو کر بھی لو مگر محبت میں مضبوط رہنا اک حماقت ہے ۔ یہ کیسے ممکن ہے خود ٹوٹ کے دوسرے کو بچانا ہے، اپنے آنسو روک کے دوسرے کے آنسو پونچھنے ہیں ۔ کم از کم عورت کو تو محبت میں مضبوط نہیں ہونا چاہیے اگر عورت مضبوط ہو جائے تو پھر عورت عورت نہیں رہتی، مرد بن جاتی ہے۔ مرد ہی مضبوط اچھا لگتا ہے سہارا دیتا اور سنبھالتا ہاں مگر کبھی اسے بھی سہارے کی ضرورت ہوتی ہے مگر کبھی کبھی اگر اسے روز سہارا لینے کی عادت پڑ جائے تو پھر مرد مرد نہیں رہتا عورت بن جاتا ہے۔
خیر چھوڑو اس سے دور رہو اور دیکھو حساب بلکل سیدھا ہے آرام سے جتنی زندگی ہے گزارو ۔ کچھ بھلا کر جاو اور مر جاو۔
اور یہ جو تمہیں دن بدن نئی نئی چیزیں سوجھتی ہیں نہ ان سے دور ہی رہو ۔ پتا ہے کبھی کبھی مجھے لگتا ہے یہ سب باتیں یہ سب اصول فضول ہیں ۔ زندگی تو بلکل تیر کی طرح سیدھی ہے اپنی لکیر پر بس چپ چاپ چلتے رہو ۔ بہت سوچنے لگ گیا ہوں نہ تمہارے ساتھ رہنے کا قصور ہے، تمہاری تو بچپن کی عادت ہے پر میں اس سے بہت تنگ ہوں ۔ تمہاری وجہ سے رات کو چین سے سویا بھی نہیں جاتا، کتنا ستاتے ہو مجھے ۔ اب سو جاو جواب دینے کی ضرورت نہیں ۔۔۔۔

تمہارا ہم نفس
اسماء طارق

ShareTweetShareSend
Previous Post

93فی صد لوگ درست طریقے سے ہاتھ نہیں دھوتے، تحقیق

Next Post

تَلخ حقیقت

اسماء طارق

اسماء طارق

اسماء طارق گجرات کی رہائشی عمر بیس سال ہے اور ماسڑز کی طالبعلم ہیں۔اسماء شوشل اور ڈولپمنٹ مسائل کے موضوع پر اخبارات اور ویب سائٹ کے لئے لکھتی ہیں اور مزید بہتری کےلئے کوشاں ہیں۔

Next Post

تَلخ حقیقت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

نیوز لیٹر میں شمولیت

تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!

ہمارا فیس بک پیج

اہم شعبے

آج کے کالمز آواز آپ کے خطوط افسانچہ الیکشن 2018 انٹرویو اچھی بات بک ریویو بین الاقوامی تاریخ تازہ ترین تصانیف تصاویر اور مناظر تعلیم تقریبات ثقافت حلقہ اربابِ ذوق خبریں دسترخوان دلچسپ و عجیب سالگرہ سرینگر سفرنامہ سوشل میڈیا سویڈن سیاست شخصیات شوبز صحت فیملی کارنر فیچر کالمز قسط وار سلسلے ملٹی میڈیا موسيقى ویڈیوز ٹیکنالوجی پاکستان پاکستانی ڈرامے پریس ریلیز ڈائری کاروبار کالمز کھیل کہانیاں ہیلتھ بلاگ
  • ہمارے بارے میں
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • آپ کے خطوط
  • اسپیشل ایڈیشن
  • ہم سے رابطہ
  • اخوت: انسانی خدمت کا بڑا ادارہ
  • اردو کمیونٹی فورم

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

No Result
View All Result
  • Login
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

*By registering into our website, you agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.
All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Notice: Undefined index: javascript in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/appender/appender.php on line 237

Add New Playlist

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.