اکثر گھر بیٹھے ٹی وی پر کوئی گیمز شو، مارننگ شو یا فلم دیکھتے ہوئے ممکن ہے آپ کے دل میں یہ خیال آئے ، کہ کاش میں بھی کسی ٹی وی شو کی سٹوڈیو پبلک کا حصہ بن سکتا۔ آپ کو یہ بتاتا چلوں کہ آپ کی فقط شہرت پانے اور ٹی وی پر نمودار ہونے کی یہ خواہش کچھ لوگوں کا باقاعدہ ذریعہ معاش ہے۔
جی ہاں! ٹی وی شوز سامعین کی نشست پُر کرنے تالیاں اور قہقے لگانے کیلئے معاوضہ دیتے ہیں۔ تمام شوز ایسا نہیں کرتے لیکن زیادہ تر پروگرام میں شرکت کرنے کا اچھا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ سویڈن میں ایسی کئی ویب سائٹس موجود ہیں جن پر پروگراموں کی تفصیلات باآسانی مل جاتی ہیں جہاں اکثر جونیئر آرٹسٹ، لائیو پبلک وغیرہ کی ضرورت کے اشتہارت موجود ہوتے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویب سائٹ ہے statister.se اس ویب سائٹ پر رجسٹر ہونے کے بعدممکن ہے آپ کو بھی فلم، ٹی وی یا اشتہارات کام کرنے کا موقع مل جائے یا پھر کیسی لائیو پروگرام میں اسٹوڈیو پبلک کے طور پر شرکت کے پاس مل جائیں۔
ایسی ہی ایک اورسویڈش ویب سائٹ studiopublik.se ہے۔ جیسا کے نام سے صاف ظاہر ہے کہ اس ویب سائٹ کا مقصد اسٹوڈیو میں ہونے والے پروگراموں کی نشستیں پُر کرنا ہے۔ آپ بھی اس ویب سائٹ کے ذریعے مشہور سویڈش ٹی وی پروگراموں کی ریکارڈنگ میں شریک ہونے کیلئے ٹکٹ بک کر سکتے ہیں اور سوشل میڈیا پر فخر سے لکھ سکتے ہیں کہ آپ کو خصوصی طور پر سویڈش ٹی وی نے شرکت کی دعوت دی۔
حال ہی میں کچھ ساتھیوں نے پاکستان کے مشہور ٹی وی گیمز شو جیتو پاکستان میں بطور اسٹوڈیو پبلک شرکت کی اور سوشل میڈیا پر تصویریں لگا کر کچھ اسی طرح کا تصویری عنوان لکھا
“گزشتہ دنوں پاکستان کے مشہور ٹی وی چینل اے آر وائی کی خصوصی دعوت پہ ہم نے گیم شو جیتو پاکستان میں شرکت کی”
