تحریک انصاف کی انتخابات میں کامیابی اور عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خوشی کا جشن منانے میں خواتین بھی پر جوش ہیں۔ اسی سلسلہ میں اسٹاک ہوم کے نواحی علاقے فتیا میں محترمہ لبنی’ سندھیلہ کی رہائش گاہ پر خواتین نے جشن مسرت منایا جس میں تحریک انصاف سویڈن کی خواتین ارکان نے شرکت کی۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی انتخابات میں کامیابی پر بہت خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اب پاکستان میں حقیقی تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے یہ عزم بھی دھرایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی عمران خان کی ہر اپیل پر لبیک کہیں گے۔ تحریک انصاف سویڈن کی خواتین اراکین نے پی ٹی آئی سویڈن کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ جو پینل بھی انہیں نمائندگی دے گا وہ ان کے ساتھ مل کر انتخابی مہم میں سرگرمی سے حصہ لیں گی۔ پی ٹی آئی سویڈن کی خواتین نے اس سلسلہ میں آگاہی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ پی ٹی آئی سویڈن کی خواتین اراکین نے اس سلسلہ میں محترمہ لبنی’ سندھیلہ کو بھر پور تعاون کا یقین بھی دلایا۔
72