Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
45

اسٹاک ہوم میں محفلِ میلاد

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کی تقریبات کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور عاشقان مصطفے میلاد کی محافل منعقد کرکے محبت رسول کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ اسی نوعیت کی ایک تقریب پاک سویڈ ویلفئیر اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن اسٹاک ہوم کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ اس بابرکت اور روحانی محفل میں حاضرین ذوق و شوق سے شریک ہوئے۔اس پروگرام کی نظامت کالم نگار، صحافی اور شاعر سائیں رحمت علی نے سرانجام دیئے۔ انہوں نے اپنی مترنم آواز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم بھی پیش کی جسے شرکا محفل نے بہت پسند کیا۔ محفل میلاد میں مطیع اللہ، کامران، چوہدری اختر اور سمیر نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ محبت رسول کے تقاضے کے تحت محفل میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہمیں محبت کا ثبوت اپنے عمل سے دینا چاہیے اور اخلاق نبوی کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تقاضا ہے کہ ہم دوسرے انسانوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں اور قرآن حکیم سے قریبی تعلق قائم کریں۔ پاک سویڈ ویلفئیر اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن اسٹاک کے جنرل سیکریٹری چوہدری رفاقت علی نے شرکا محفل کا شکریہ ادا کیا۔ چوہدری شاہد اور ان کے ساتیھوں نے درود سلام پیش کیا۔ محفل میلاد کا اختتام حافظ اعجاز کی دعائےخیر سے ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں