44

اسٹاک ہوم میں فوٹوگرافی کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کے زیرِ اہتمام فوٹوگرافی کی تربیتی ایک روزہ ورکشاپ منعقد کی جارہی ہے۔جس میں آپ فوٹوگرافی اور مختلف کیمروں کے استعمال اور ان کے فنکشنز کو سمجھ سکیں گے اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ ورکشاپ اردو میں ہوگئی۔
ڈیجیٹل کیمرے اور موبائل کے آنے کے بعد فوٹوگرافی کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے اور ہر کوئی بہتر سے بہتر تصویر لینے کا خواہش مند نظر آتا ہے۔ پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی اپنے قیام سے لیکر اب تک اس ہی مشن میں مصروف ہے کہ کیسے اپنے لوگوں کو خدمات فراہم کی جا سکیں۔ اس بات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ تمام فوٹوگرافی کے شوکین حضرات جو سیکھنے کے خواہش منڈ ہیں ان کے لیے ایک دن کی فری ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے۔
اس ورکشاپ میں ہمارے بہت ہی قابل اور پروفیشنل فوٹوگرافر جناب نوید عباس میمن آپ کو مفید معلومات اور تکنیک بتائیں گے۔ بہتر ہوگا اگر آپ لوگ اپنا کمیرہ ساتھ لے کر آئیں۔
فوٹوگرافی ورکشاپ 4 نومبر بروز ہفتہ، 17:30 بجے تھمبا میں منعقد کی جارہی ہے۔ تمام دلچسپی رکھنے والے حضرات سے گزارش ہے کہ نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کر کے اپنی نشست کو یقینی بنائیں۔

بکنگ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں