اسٹاک ہولم کے نواحی علاقے ہسبی اور شیستا میں گذشتہ رات 2:30بجے دو بم کے دھماکے ہوئے ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس اور بم اسکواڈ نے علاقےکو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں دونوں دھماکے 500 میٹر کے فاصلے پر ہوئے ہیں۔عینی شاہدوں کا کہنا تھا کہ دھماکے اتنے شدید تھے کہ آس پاس کے گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ایک اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ میں کام سے واپس آکر باتھ روم میں برش کر رہا تھا کہ اچانک دھماکہ ہوا اور ہر طرف دھواں بھر گیا مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا کہ یہ ہوا کیا ہے۔سویڈن میں اس قسم کے واقعات کا ہونا کافی حیران کن بات ہے ۔پولیس اور تحقیقاتی ادارے اس واقع کی تفصیل بتانے سے اس وقت گریزاں ہیں۔
