44

استاد مہدی حسن صاحب کے لیے گوگل کا خراج عقیدت

دنیاۓ موسیقی میں غزل کو ایک نئی پہچان دینے والے شہنشاءِ غزل مہدی حسن صاحب کی ۹۱ ویں سالگرہ منائی جارہی ہے گو کہ خان صاحب ہم میں موجود نہیں ہیں مگر انکے گائی ہوئی غزلیں اور نغمے آج بھی وہی مقام رکھتے ہیں خان صاحب کی ان کاوشوں کو گوگل نے بھی سراہتے ہوئے اپنا لوگو مہدی حسن صاحب کے تصویری خاکہ کے ساتھ پیش کیا ہے آپ نے ۳۰۰ سے زیادہ غزلیں اور نغمے گائے اور بہت اہم اعزاز جو آپ کو حاصل ہے کہ ایک دفعہ نیپال کے دورے پر طیارے سے باہر آنے کے بعد نیپالی گورمنٹ کی طرف سے آپکو ۲۱ توپوں کی سلامی دی گئی تھی جو کہ کسی عام آدمی کو اس سے پہلے کبھی نہیں دی گئی ۔آپکے لیے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا۔
“میرے بعد میں نہیں میرا کام یاد رکھا جائے گا”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں