کسی بھی ادارے کی ترقی کا دارومدار بنیادی طور پر شعبہٴ حسابات کی درستگی پر موقوف رہتا ہے۔ لہٰذا اگریہ شعبہٴ درست چلے اور اس کے منتظمین نیک، راست باز اور دیانتدار ہونے کے ساتھ ساتھ مالیاتی امور کے ماہر ہوں تو یہ ادارے کے مستقبل کے لیے نیک شگون کی علامت ہوتی ہے اور اگر خدانخواستہ یہ شعبہ مندرجہ بالا صفات سے متصف افرادسے خالی ہو تو بربادی شعبے تک محدود نہیں رہتی، بلکہ پورے ادارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔اس سے ادارے کی صلاحیت غارت ہوجاتی ہے۔اس کی نیک نامی بدنامی میں تبدیل ہوجاتی ہے،اور ادارہ ہر اعتبار سے کھوکھلاہو کر رہ جاتاہے۔
سویڈن میں گنے چنے غیر رجسٹر شدہ ادارے چھوڑ کر باقی پاکستانی ثقافتی ادارے جو رجسٹر ہیں یا تو شعبہ حسابات قائم ہی نہیں کرتے اور مالیاتی امور کا کوئی رکارڈ نہیں رکھتے. یا ریکارڈ تو رکھتے ہیں لیکن اس کو عام نہیں کرتے. پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی گزشتہ برس کی سالانہ رپورٹ اور حسابات کا خلاصہ انٹرنیٹ پر جاری کر ایک نئی روایت قائم کر رہی ہے اور انشاءاللہ اس کو برقرار بھی رکھے گی. اس رپورٹ کا آڈٹ Zaq Accounting نے کیا ہے. حسابات سے متعلق کوئی بھی سوال Zaq Accounting سے کیا جاسکتا ہے.
