اخوت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت جاری فلاحی منصوبوں کے لئے امدادی رقوم جمع کرنے کی غرض سے ڈنمارک، سویڈن اور ناروے میں ہونے والے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ ان پروگراموں میں اخوت فاؤنڈیشن کے چئیرمین ڈاکٹر امجد ثاقب مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ بر صغیر میں موسیقی کے معروف گھرانے”شام چوراسی“ کے فرزند عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد رفاقت علی خان اور ان کے صاحبزادے بخت علی خان اپنی شاندار گائیکی سے شرکا ء کو محظوظ کریں گے۔ استاد رفاقت علی خان دنیائے موسیقی میں بلند مقام اور شہرت کے حامل ہیں۔ عوام میں ان کی گائیکی بہت مقبول ہے اور وہ دنیا کے بہت سے ممالک میں وہ اپنے فن کامظاہرہ کرچکے ہیں۔ اخوت کے لئے فنڈ ریزنگ کا پہلا پروگرام 13 مارچ بروز جمعہ کوپن ہیگن میں، دوسرا پروگرام 14 مارچ بروز ہفتہ سٹاک ہوم جبکہ 15 مارچ بروز اتوار کو اوسلو میں تیسرا پروگرام منعقد ہوگا۔ اسکینڈے نیویا کے عوام استاد رفاقت علی خان کو سننے کے منتظر ہیں اور ان تینوں پروگراموں میں بھر پور شرکت کریں گے۔