14

اخوت فاﺅنڈیشن کے تحت ایک زبردست پروگرام14 مارچ کو سٹاک ہوم میں منعقد ہورہا ہے

پاکستان سے غربت اور جہالت کے خاتمہ کے لئے اخوت فاﺅنڈیشن زبردست خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ اخوت کے تحت جاری فلاحی منصوبوں کے لئے امدادی رقوم جمع کرنے کی غرض ایک زبردست پروگرام14 مارچ بروز ہفتہ پانچ بجے سٹاک ہوم کے علاقہ شیستا میں منعقد ہورہا ہے جس میں اخوت فاﺅنڈیشن کے چئیرمین ڈاکٹر امجد ثاقب مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ بر صغیر میں موسیقی کے معروف گھرانے” شام چوراسی “ کے فرزند عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد رفاقت علی خان اور ان کے صاحبزادے بخت علی خان اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنی شاندار گائیکی سے شرکا ءکو محظوظ کریں گے۔اخوت سویڈن کے سیکریٹری اطلاعات عمران کھوکھر کے مطابق اس شاندار پروگرام کے انتظامات کو آخری شکل دے دی ہے اور اس کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیںجو تندہی سے کام کررہی ہیں۔ اس پروگرام میں شرکت کے لئے عوام میں بہت جوش و خروش پایا جاتاہے اور سٹاک ہوم کے علاوہ سویڈن کے دیگر شہروں سے بھی لوگ شرکت کریں گے۔لائیو موسیقی کے اس پروگرام میں داخلہ مفت ہونے کے باعث عوام کی ایک بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں