اخوت سویڈن کے انتظامی بورڈ اور جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔اجلاس میں اخوت سویڈن کے آئین،غراض و مقاصد اور اخوت سویڈن کے انتظامی بورڈ کی منظوری دی ۔ اخوت سویڈن کے عہدیداروں میں صدر عارف محمود کسانہ، نائب صدر برکت حسین، جنرل سیکریٹری ابرار اکبر، جوائینٹ سیکریٹری سجیلا عارف، فنانس سیکریٹری مرزا قیصر ، سیکریٹری اطلاعات عمران کھوکھر اور اراکین میں سارہ لاشاری اور سمیع بھٹی شامل ہیں۔ اجلاس میں جنرل کونسل کے اراکین کی بڑی تعدا د شریک ہوئی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کی گئی۔ شرکاء نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ اخوت سویڈن ایک باقاعدہ رجسٹرڈ تنظیم اور سویڈن کے قوانین کے مطابق کام کرہی ہے۔ اجلاس میں 14 مارچ بروز ہفتہ کو شیستا میں اخوت کے لئے امدادی رقوم اکٹھی کرنے کی غرض سے ہونے والے پروگرام کی تفصیلات طے گئیں۔ اس عظیم الشان پروگرام میں اخوت کے چئیرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار رفاقت علی خان اور ان کے بیٹے بخت علی خان اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ اجلاس کے شرکاءنے پروگرام میں شرکت کے لئے داضلہ مفت رکھنے پر اتفاق کیا اور پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس میں فنڈ ریزنگ کے پروگرام کے لئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اجلاس میں شریک خواتین و حضرات نے اخوت کے پیغام کو سویڈن میں عام کرنے اور 14مارچ کے پروگرام کی کامیابی کے لئے بھر پور مہم چلانے پر اتفاق کیا
