Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
42

اختلافِ خیال

تمام لوگوں کی خواہشوں میں
ہے کتنی یکسانیت تمایاں
تمام لوگوں کو بھوک لگتی ہے
پیاس لگتی ہے
کھاتے پیتے ہیں سب برابر
تمام لوگوں کو سیروتفریح کی ضرورت ہے
اور یکساں
تمام لوگوں کے دل میں جذبہ ہے دوستی کا
خلوص کا رانہ زندگی کا
مگر وہ جب زندگی کے ان پہلووں کے بارے میں‌سوچتے ہیں
تو سوچ ہوتی ہے مختلف
اِک سے دوسرے کی،
یہ کون سوچے؟
کہ سوچ میں اختلاف کیوں ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں