سٹاک ہوم (عارف کسانہ ؍نمائندہ خصوصی)۔ آٹھ جولائی کو جرمنی کے شہر ہمبرگ میں G20ممالک کی سربراہی کانفرس کے موقع پر ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس کانفرس میں امریکی صدر ٹرمپ، جرمنی کی چانسلر اور دیگر ممالک کے سربراہوں کے علاوہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی بھی شرکت کررہے ہیں۔بھارتی وزیراعظم کی شرکت کے موقع پر یورپ بھر سے کشمیری احتجاجی مظاہرہ کے لئے جمع ہوں گے اور عالمی رہنماؤں کی توجہ میں مقبوضہ جموں کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں ہونے والے مظالم اور حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرائیں گے۔ مظاہرین عالمی رائے عامہ سے کشمیری عوام کے حق خود آرادیت کے لئے ان کی حمایت کا بھی مطالبہ کریں ۔ وہ عالمی سربراہوں کے ضمیر کو جنجھوڑنے کی کوشش کریں گے تکہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر میں ہونے والے مظالم کو بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔یورپی ممالک سے تمام کشمیری جماعتیں اس مظاہرہ میں شرکت کررہی ہیں۔ یہ مظاہرہ آٹھ جولائی کو گیارہ بجے جرمنی کے شہر ہمبرگ میں ہوگا جس کا پتہ یہ ہے
Marco-Polo Terrassen, 20457 Hamburg
