ہر ادارے کے مختلف اہداف ہوتے ہیں۔ آپ آن لائن کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں یہ جاننا بہت ضروری ہے کیونکہ اس سے آپ کو منصوبہ بندی اور ترجیحات کی درجہ بند ی کرنے میں مدد ملے گی۔ آئیے آپ کو سیف بیکری کے مالک سیف سے ملواتے ہیں اور جانتے ہیں کہ جب سیف نے آن لائن کاروبار کا آغاز کیا تو ان کے اہداف کیا تھے اور واضح منصوبہ بندی سے ان کو کیا فوائد حاصل ہوئے۔
سیف: آن لائن کاروبار کا آغاز انتہائی خوفناک ہے۔ ہم سب آن لائن خریداری کے تو عادی ہیں لیکن جب خود کا آن لائن کاروبار شروع کرنا ہو تو کہاں سے شروعات کی جائے سمجھ نہیں آتا۔ میں نے اپنی بیکری کو جب آن لائن کیا تو کچھ واضح اہداف کا تعین کیا جن میں سے ایک کسٹمر پروفائل کی جانچ پڑتال تھی۔ مثال کے طور پر ویلنٹائنز ڈے پر کوئی اپنی بیوی ، شوہر ، گرل فرینڈ یا کسی عزیز کو کیک بھیجنا چاہتا ہو وہ بھی فری ڈیلیوری یا مدرز ڈے پر بھی تحفے تحائف میں کیک آڈر کیے جاتے ہیں۔ تو میں نے گاہکوں کی پروفائل مطالعہ کے بعد Adword مہم تشکیل دی جس کا ہدف ایسے گاہکوں کی پروفائل تھی جو ویلنٹائنز ڈے اور ایسے ہی خاص موقعوں پر خریداری کرنے کے لیے گوگل پر تلاش کر رہے تھے۔کچھ keywords جیسے cupcakes valentine day, شامل تھے۔
انٹرنیٹ پر ایسے بہت سے طریقے موجود ہیں جن سے آپ کے نئے کسٹمر سے ایک تعلق بنا سکتے ہیں جسے سوشل نیٹ ورک کہتے ہیں۔ جو آپ کو مستقل گاہکوں سے رابطہ رکھنے اور نئے گاہک بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
ایک سادہ سے سوال سے شروع کرتے ہیں۔ آپ آن لائن کاروبار کیوں کرنا چاہتے ہیں؟
مان لیں کہ آپ ایک بیوٹی پارلر چلاتی یا چلاتے ہیں۔ آپ کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ دلہن تیار کریں ، ہیئر کٹنگ وغیرہ وغیرہ کریں اور اس کے ساتھ بیوٹی مصنوعات کی فروخت بھی چلتی رہے۔لیکن خریداری کے اس عمل کی ابتداء آپ کے بیوٹی پارلر میں داخل ہونے کے بعد ہی ممکن ہے ۔ لوگوں کو پتہ چلنا ضروری ہے کہ آپ کا بیوٹی پارلر اس جگہ موجود ہے ۔
انٹرنیٹ اس مقصد کو پورا کرنے میں بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ گوگل میپ پر آپ اپنے پتہ ،فون نمبر، ای میل اور کمپنی کی افارمیشن رجسٹر کر سکتے ہیں ۔ یہ فیچر کاروباری خواتین و حضرات کے لیے انتہائی کارآمد ہے اور یہ سہولت گوگل بغیر کسی معاوضے کے آپ کو دیتا ہے۔جب صارف سرچ انجن پر آپ کے دیئے گئے keyword سرچ کرے گا (جیسے Beauty Parlor Stockholm)تو آپ کے کاروبار کی معلومات اس فہرست میں شامل ہوگی۔ گوگل کے اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کی ویب سائٹ ہوا ضروری نہیں لیکن اگر آپ کی ویب سائٹ موجود ہے تو اس کا لنک بھی اسی معلوماتی صفحے پر دیا جاسکتا ہے۔ گوگل پر موجود اپنے صفحے پر آپ پرائس لسٹ بھی شائع کر سکتے ہیں، صارفین کو مزید مطمئن کرنے کے لیے آپنے کام سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ سوشل میڈیا جیسے فیس بک ، گوگل پلس اور ٹویٹر پہ اپنے کاروباری صفحے بنا سکتے ہیں اور بیوٹی ٹپس، ویڈیوز ، تصاویراور ڈیلز وغیرہ سوشل میڈیا پر شائع کر سکتے ہیں جو کہ نئے گاہکوں کو متوجہ کرنے میں کافی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
جب آپ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو متاثر کرنے لگیں اور ان کی دلچسپی حاصل ہوجائے تو آپ کے لیے اہداف تیار ہوجائیں گے۔ پھر آپ ان صارفین کو اپنے گاہکوں میں منتقل کرنے کا لاحہء عمل تیار کریں اور اپنی ویب سائٹ پر کچھ اضافی فیچرز متعارف کروائیں جیسے آن لائن بُکنگ ، آپ کے بارے میں لوگوں کی رائے کا کالم (Reviews)، ای کامرس جس کے ذریعے اپنی مصنوعات کی فروخت کی جاسکے اور یہی وقت ہے جب آپ آن لائن تشہیر میں سرمایہ کاری کر کے انٹرنیٹ کے صارفین کو گراہک میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
اس سے قطعہء نظر کے آپ آن لائن منتکی اہداف کیا ہیں اور آپ کتنے آگے آچکے ہیں، قدرتی طور پر آپ کے کاروبار میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ آپ کی آن لائن ترجیحات تبدیل ہوں گی ۔ انتہائی ضروری ہے کہ اپنے اہداف کا موازنہ کریں اور دیکھیں کے کیا آپ اپنے مقاصد پورے کر رہے ہیں۔اس کو تجزیہ ( Analysis )کہتے ہیں۔ تجزیہ کے ذریعے آپ جان سکیں گے کہ کیا بہتر ہوا ہے اور کس چیز میں آپ کو اصلاح کی ضرورت ہے۔ تجزیہ(Analysis) کے بارے میں مزید بات ہم بعدمیں کریں گے۔
44