سٹاک ہوم: آلبی کرکٹ کلب کا سالانہ اجلاس کلب کے صدر اعظم خلیل کی زیرصدارت 11دسمبر بروز اتوار سپہر تین بجے سے لیکر شام 5 بجے تک تھمبا جمناسیم میں منعقد ہوا. تقریب کے مہمان خصوصی بت شرکا کی مئیر ایبا اوستلین، چیئر میں ثقافت روبرٹ اسلان، سیم لالی، کونسلر فریدریک اولسن، بانی iDesi نازنیں انصاری شامل تھے.
اعظم خلیل نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوتے بتایا کہ آلبی کرکٹ کلب نے 2 سال کے کم عرصے میں توقعات سے زیادہ کامیابی حاصل کی ہیں. اس 2 سال کے عرصے کے دوران کلب نے چار ٹیمیں سویڈش کرکٹ لیگ میں متعارف کرائیں جن میں سے ایک ٹیم سویڈش کرکٹ لیگ کے ٹاپ ڈویژن میں کھیل رہی ہے.
سال 2016 میں آلبی کرکٹ کلب نے u19 کی ٹیم بھی لیگ میںشامل کی جس نے اپنی بہترین کارکردگی اور سخت محنت کی وجہ سے سویڈن کی u19 لیگ جیت لی. جوکہ کلب کی کم عرصے میں حاصل کی جانے والی بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے.
اجلاس کے بعد کھلاڑیوں میں آوارڈ تقسیم کئے گئے. جبکہ تقریب میں آنے والے تمام بچوں کو بھی تحائف پیش کیے گئے۔تقریب کے آخر میں تمام مہمانوں کی تواضع پرتکلف اور روائیتی کھانوں سے کی گئی۔
48