سویڈن ایک طرف سردی کی لمبی راتیں اور ہر طرف برف ہی برف کی وجہ سے جہاں انتہائی سرد ہوتا ہے. اس کے باوجود کرکٹ کے شائقین کے لئے آلبی کرکٹ کلب نے اس سال بھی انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جو Mitt Alby Super Sixes کے نام سے اپنے پہلے ہی سال کافی حد تک مقبولیت پا چکا تھا. یہ ٹورنامنٹ پچھلے ہفتے 12-11 مارچ کو سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میںمنعقد ہوا جس میں ناروے سے 2 ٹیموں کے علاوہ سویڈن کے مختلف شہروں سے 9 بہترین ٹیموں نے حصہ لیا. آلبی کرکٹ کلب اس سال بھی اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے جیت گئی-
آلبی سی سی نے فائنل میں بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونائیڈ اسکلز کو ایک اچھے مقابلے کے بعد ہرایا اور یوں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے 2017 کو چیمپیئنز بن گئے. جیتنے والی ٹیم کو 12000 کرون نقد انعام دیا گیا.
اس ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ تھی کے تماشائیوں میں بیٹھے جس کسی نے بھی کینچ پکڑا اسکو آلبی سی سی کی جانب سے ہر کینچ پر 100کرون دیئے جائیںگے. ٹورنامنٹ میں20 کے قریب لوگوںنے کینچ پکڑے.