آزاد جموں کشمیر کے زلزلہ متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے اخوت فاونڈیشن نے ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کی ہدایت پر امدادی رقوم اکٹھی کرنے کی مہم شروع کردی ہے۔ اخوت سویڈن بھی اس مہم میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔ سویڈن میں مقیم احباب میں بڑھ چڑھ کر تعاون کر رہے ہیں۔ اخوت سویڈن نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے عطیات جلد از جلد اخوت سویڈن کے سوئش نمبر 1235000625 یا بینک جائرو نمبر6730-5342
کے ذریعہ بھیج دیں تاکہ زلزلہ متاثرین کی امداد کی جاسکے۔ چھوٹی سے چھوٹی روم بھی اس کار خیر میں اہمیت رکھتی ہے لہذا ہر شخص اپنا کچھ نہ کچھ حصہ ضرور شامل کرے اور خدا کے ہاں سے اجر حاصل کرے۔
